اہم خبریں

اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ابر رحمت، درجہ حرارت میں کمی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ابر رحمت برس پڑی، ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی،بلوچستان کے 16 اضلاع میں آج سے 29 مارچ تک بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا جوکل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر

مزید پڑھیں :

میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:29 اور 30 مارچ کو تیز بارش
مزید پڑھیں :

کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیریشہ ہے۔ کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہیں۔سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں