ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کےلیے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔
ایبٹ آباد میں مشتاق احمد غنی کے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کاروائیاں تھیں۔
مزیدپڑھیں:خواجہ آصف کا سیالکوٹ کیلئے 7بڑے منصوبوں کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔ سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوری کی ریکوری کےلیے پلان مرتب کرلیا ہے، 30 مارچ سے آغاز کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔