اہم خبریں

شوقین حضرات کیلئے خوشخبری،موبائل فونز 10ہزارروپے تک سستے ہوگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیز نے 30 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتوں میں 500 روپے سے لے کے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون ایسوسی یشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام کمپنیاں نےنہ صرف سمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کے 5 س روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:چین بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے قوانین بدلنے کو تیار

ذرائع نے بتایاکہ ملک کی معیشت کی سست روی کی باعث ملک میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے ہیںجس کی وجہ سے موبائل فون کی قیمتوں میں نمایا کمی کی جا رہی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریٹس میں نمایاں کمی کرنے کی وجہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے اس وقت پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد موبائل فون مینوفیکچر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں