اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا، ارتھ آورمنا کر دنیا میں رہنے والے لوگوں نے زمین سے محبت کا اظہار کیا
تفصیلات کے مطابق ارتھ آور منانے کے دوران ملک میں آج رات ساڑھے 8 بجے روشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی گئیں ۔
مزیدپڑھیں:ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ توانائی کا ذریعہ ہے، اسحاق ڈار
ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دئیے گئے، اسے منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ارتھ آور منانے کی مہم کا آغاز سال 2007ء میں آسٹریلیا سے ہوا تھا جس میں تقریباً 22 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور اب دنیا کے 187 ممالک میں ارتھ آور منایا جاتا ہے۔