جنوبی وزیرستان(نیوزڈیسک)جنوبی وزیرستان میں پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) آمنے سامنے آگئی، لوئر وزیرستان میں پولیس نے ایف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بند کردیں۔
نجیٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں سے گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں جو پولیس اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں پولیس کی اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں۔
مزیدپڑھیں:صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان
پولیس اہلکاروں کا الزام ہے کہ ایف سی بے جا پولیس کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا احتجاج ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے ڈی پی او لوئر وزیرستان فرمان اللہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔