اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن کی مقدارمیں اضافہ متوقع ہے ،
درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جڑواں شہروں میں پولن کی مقداربڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے طلائی زیورات چوری
اگلے دو ہفتوں میں اگر موسم اسی طرح رہا تو پولن کی شدت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ نے پولن الرجی کے شکار لوگوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اسلام آباد میں پولن الرجی شہتوت، ببول، یوکلپٹس، پائنز، گھاس، بھنگ، ڈینڈیلین اور الٹرنیریا سے ہوتی ہے۔