کراچی (نیوزڈیسک) اسکول اور کالج جانے والے طلباء یوم پاکستان اور ہولی کے جشن کے موقع پر طویل چھٹیوںسے لطف اندوز ہوں گے۔
صوبائی حکومت نے جمعہ کو 23 مارچ کی عام تعطیل کا اعلان کردیا،ہفتہ کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔
سکولوں، کالجوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن کااعلان کردیاگیا۔جبکہ نیم سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے اور مقامی کونسلیں بھی بند رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلیا، برطانیہ کا آکس جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کا اعلان
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ ہفتے کوتعطیل ہوگی۔
صوبائی حکومت نے 25 مارچ (پیر) کو ہندو برادری کے لیے ہولی کے تہوار کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں دفاتر، باڈیز، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔