اہم خبریں

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے لیے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے
مزید پڑھیں:عاقب جاوید نے پی ایس ایل 9 کو فلاپ شو قرار دے دیا

مطابق کمیٹی کے ان 12 ارکان میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہیں۔کمیٹی کے رکن منور حسین، خالد محمود رانجھا اور خرم خان ورک کو نامزد

کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ممبر بلال یاسین، اسامہ لغاری اور محمد ارشد ملک ہوں گے۔اسی طرح مرتضیٰ اقبال، علی رضا خان خاکوانی اور قاسم ندیم بھی

کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی میں حسن ذکا، سارہ احمد، سلمیٰ بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک آئندہ آرڈیننس اور قانون سازی کے لیے بھیجے گئے دیگر معاملات کو دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں