اہم خبریں

یوم پاکستان قومی جوش وجذبہ کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل،ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز ہفتہ پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ بعدازاں پاک فوج کے زیراہتمام پریڈ گراونڈ میں فوجی پریڈ کا اہتمام . جبکہ پاک فضائیہ فضاء‌میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی .

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نماز فجر کے بعد مملکت خدادا دکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ : سابق جج شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

متعلقہ خبریں