اہم خبریں

انسداد دہشتگردی عدالت : علی امین گنڈا پور کی 17 اپریل تک ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔

علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔وکیل راجہ ظہورِ الحسن علی امین گنڈاپور کے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹریفک سگنل ٹھیک کرنے پر یواے ای حکومت نے پاکستانی نوجوان کو انعام سے نوازدیا

وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا ۔۔۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچاس ہزار روپے کی شورٹی جمع کروا دیں ۔

علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور ۔عدالت نے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔علی امین گنڈاپور عبوری ضمانت کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سے واپس روانہ ہوگئے

متعلقہ خبریں