لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کو فلاپ شو قرار دے دیا
مزید پڑھیں:آزاد جموں وکشمیر کے پولیس افسر راجہ عرفان سلیم کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ
۔تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید پی ایس ایل سیزن 9 کے مجموعی نظارے کے حوالے سے انٹرویو دے رہے تھے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا
تھا کہ ایونٹ میں کوئی قابل ستائش بات نہیں جب کہ کرکٹ کا معیار اور پچز اچھی نہیں، کوئی نوجوان کرکٹر سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ
معیاری کرکٹ کا فقدان ہے اور تماشائیوں کی شرکت نہیں بڑھی۔ کوئی ایسا نوجوان ابھر کر سامنے نہیں آیا جسے نویں ایڈیشن کی دریافت کہا جا سکے،
چند کھلاڑیوں نے کچھ بہتر پرفارمنس ضرور دی لیکن ان میں مستقل مزاجی کی کمی تھی عاقب نے مزید کہا کہ عہدیداروں کو برانڈ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور اس میں بہتری کی بہت گنجائش ہے کیونکہ شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کیے بغیر یہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔