اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دورحکومت میں متعارف کرائے گئے اسلامی کیلنڈر کی پیشین گوئیوں کے مطابق رمضان 29 دنوں پر مشتمل ہوگاجبکہ عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔
مزیدپڑھیں:امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
اب محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے کہاکہ عیدالفطر پر6 چھٹیاں متوقع ہیں۔