راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے جو ثبوت دیے وہ جھوٹ ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد مجید ایک مرتبہ پھر اپنا بیان رکارڈ کروائیں، 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیئے، ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیے قابل عمل حل پیش کرتی ہے،اسحق ڈار
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، عمران خان کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔