اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاور ڈویژن کمپنیوں نے سال 2024-2025 کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے ہیں جس کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 236 ارب
مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ کا ایکس’ کو بلاک کرنے پر حکومت سے جواب طلب
روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313 ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 25-2024 کے لیے 160 ارب روپے مانگے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67 ارب روپے، سکھر کی الیکٹرک کمپنی نے 35 ملین روپے اور ٹیکسکو پاور سپلائی کمپنی نے 2024-25 کے لیے
92 ارب روپے مانگے ہیں۔
ان درخواستوں میں ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہیں، آسائشیں اور مراعات شامل ہیں جبکہ والنگٹن چارجز سمیت آپریشن اور مینٹیننس کاسٹ کے حق میں رقم مانگی گئی ہے۔تاہم نیپرا پاور ڈویژن کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت 2 اور 3 اپریل کو کرے گا۔