پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت تک ’ایکس‘ کو بلاک کرنے پر جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے کیس کی
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کی ہدایت
سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے سوال کیا کہ ‘X’ کو بلاک کر دیا گیا لیکن وجہ نہیں بتائی گئی کہ ایسا کیوں ہوا اور لوگوں کو معلومات حاصل کرنے سے روک دیا۔جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ جب سندھ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر حکم جاری کیا تو ایکس کو کیوں بلاک کیا اب آپ کیا
چاہتے ہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حدود میں ہے۔ پی ایچ سی بھی اس سلسلے میں حکم جاری کرے۔جسٹس وقار نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے کیا اور سندھ ہائی کورٹ کا حکم پورے ملک کے لیے ہے۔تاہم عدالت نے اس معاملے میں حکومت اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔