اہم خبریں

حکومت کا بجلی اور گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت پاکستان نے ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جیز) اور پاکستان کے تمام خطوں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر
مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات، کاغذات مسترد ہونے پر اپیلیں آج دائر کی جائیں گی

جاری ہونے والے احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک سونپا۔محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک

ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونانی کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحے میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، انسانی سمگلنگ میں ملوث

تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی زیر التواء ترقیوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے زیر التواء پروموشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن کے زیر التواء تمام کیسز ایک ماہ کی مقررہ مدت میں نمٹائے جائیں۔

متعلقہ خبریں