راولپنڈی (سٹی رپورٹر )شہریوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں.راول ٹاؤن میں چیکنگ کے دوران 2 میرج ہالز کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ کہوٹہ میں ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری شاپس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں،شہریوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں.راول ٹاؤن میں چیکنگ کے دوران 2 میرج ہالز کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ کہوٹہ میں ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری شاپس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں اس حوالے سےفوڈ سیفٹی ٹیموں کی راولپنڈی میں ڈیری شاپس، میرج ہالز اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کی اور معائنے کے دوران ملاوٹی دودھ سمیت مضر صحت اور ملاوٹی مصالحہ جات کو موقع پر تلف کر دیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران موقع پر حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے تھے۔ جبکہ معمولی نقائص پر 37 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔ مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
