اہم خبریں

ضمنی انتخابات، مونس، حماد کے کاغذات پر اعتراضات عائد

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اور مونس الٰہی کی جانب سے لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے لاہور کے حلقہ این
مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ کا حکم ، چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روک دی گئی

اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے کاغذات پر لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الٰہی عدالتی اعلان کنندہ ہیں اور

عدالتی اعلان کنندہ ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔تاہم متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر او) نے دونوں امیدواروں کے وکلاء کو اعتراضات کے حوالے سے بیان دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں