اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی اجازت کے لیے دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد
مزید پڑھیں:چاول کی سالانہ برآمدات میں 85 فیصد ریکارڈ اضافہ
کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر دی۔ عامر مغل کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔عامر فاروق نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کرکے رپورٹ آئی ایچ سی کو پیش کی جائے۔واضح رہے
کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔