اہم خبریں

چاول کی سالانہ برآمدات میں 85 فیصد ریکارڈ اضافہ

لاہور( نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملک میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 85.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے جولائی 2023 اور فروری 2024 کے درمیان چاول کی
مزید پڑھیں:راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر سے متعلق درخواست مسترد

برآمدات سے 2.517 بلین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حاصل کیے گئے 1.354 بلین ڈالر سے 85.83 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 3.932 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی

گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2.546 ملین میٹرک ٹن تھیں۔ملک نے اپنی برآمد سے 539.42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا

جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38.43 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک نے 366,210 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمد سے 386.88 ملین ڈالر کمائے تھے۔ ملک نے چاول کی دیگر اقسام کی برآمد سے 2.180 بلین ڈالر کمائے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 967.87 ملین ڈالر تھے۔

متعلقہ خبریں