لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی گرکر زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو کمر اور بازو میں فریکچر آگیا ۔
اس بات کا انکشاف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ کے سامنے غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی دوران کیا ،۔ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی بورنگ پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، چارجز شیڈول جاری
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی دو دن قبل گر گئے تھے جس سے ان کے بازو اور کمر میں فریکچر ہوا، 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کیلئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔