اہم خبریں

ائیر چیف ایئر مارشل ظہیر احمد بابرکی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے تھی ،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ائیر چیف ایئر مارشل ظہیر احمد بابرکی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے تھی ۔

تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ نے اے بی این نیوز کے پروگرام ’سوال؟ سے آگے ‘ میں اینکر علینہ شگری کے سوال پرکہا کہ ائیر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا عمل مستحسن نہیں ،ائیر چیف کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہئے تھی۔ یہ کوئی اچھا عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اداروں کے اندر بددلی پھیلے گی۔

 

 

ائیرفورس کے اندر اسطرح کا مذاج نہیں تھا۔بہترہوتا کہ ائیر چیف اپنی مدت ملازمت پوری کرتے اور ریٹائرڈ ہوجاتے ۔ حکومت نے فیصلہ بسمہ اللہ لیکن اگر یہ نہ ہوتا تو بہترہوتا۔

اینکر نے سوال کیا کہ حکومت میں پریشر میں آکر ائیر چیف کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیاہے۔ جواب میں قمر زمان نے کہا کہ جو بھی لیا لیکن اچھا فیصلہ نہیں۔

واضح رہے کہ ائیر چیف کے بھائی نے عام انتخابات میں قمر زمان کائرہ کیخلاف الیکشن لڑا تھا اورپی ٹی آئی نے الزام لگایا گیا تھا کہ انہیں فارم 47 پر جتا یا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں