کراچی(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے اس سال گندم کی خریداری کا ہدف 9 لاکھ ٹن مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے محکمہ خوراک سندھ کے مطابق گندم کی خریداری 20 مارچ سے شروع کی جائے گی۔
محکمہ خوراک کے مطابق کہ صوبے بھر میں 363 گندم خریداری مراکز قائم کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:بے ضابطگی پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا،میاں ریاض حسین
محکمہ خوراک کے مطابق میرپورخاص ڈویژن میں40، حیدر آباد ڈویژن میں71 گندم خریداری کے مراکز قائم ہوں گے۔
محکمہ خوراک کے مطابق نوابشاہ ڈویژن میں 58 اور سانگھڑ میں 38 مراکز قائم کیے جائیں گے۔
محکمہ خوراک کے مطابق حکومت سندھ نے اس سال گندم کی سرکاری قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔