اہم خبریں

ہمیں جیل کے اندر موت کی چکی میں رکھا گیاہے ،عالیہ حمزہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اسیر رہنماء عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ ہمیں جیل کے اندر موت کی چکی میں رکھا گیاہے ، ہم ایسی سزائوں ،جیلوں،موت کی چکی سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔جتنا ظلم کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ہم نہ جھکیں گیں، نہ رکیں گے اور نہ ہم خان کا ساتھ چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری ایک ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف کی اسیر رہنماء عالیہ حمزہ ملک نے کہاکہ ہمیں جیل کے اندر موت کی چکی میں رکھا گیاہے ۔

مزیدپڑھیں:شہداکےاہلخانہ پوری قوم کیلئےقابل فخرہیں،وزیراعظم

انا کا کہنا تھا کہ جو مریم نواز کا اسٹور تھا وہاں تحریک انصاف کی دیگر خواتین کو رکھا گیاہے،لیکن سن لیں جتنا ظلم کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ہم نہ جھکیں گیں، نہ رکیں گے اور نہ ہم خان کا ساتھ چھوڑیں گے۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہاکہ ہم ایسی سزائوں ،جیلوں،موت کی چکی سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں