اہم خبریں

لاہور،شہبازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 123 میں شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن، نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

ہارنے والے آزاد امیدوار افضال عظیم کے وکیل نے دلائل دیئے۔

درخواست گزار، آزاد امیدوار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق این اے 123 سے افضال عظیم جیت چکے ہیں۔

اس پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ اس نشست پر تو شہباز شریف جیتے ہوئے ہیں۔

ممبر اکرام اللّٰہ خان نے آزاد امیدوار کے وکیل سے سوال پوچھا کہ شہباز شریف نے یہ نشست چھوڑ تو نہیں دی؟

اس پر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ شہباز شریف اس نشست پر وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا چکے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ خبریں