پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی کے حق میں 15 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا
مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان ، دہشتگرد کمانڈر سحر جانان ساتھیوں سمیت ہلاک
حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود شوکت یوسفزئی پیش نہیں ہوئے۔ اس لیے ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی ہے۔شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر
پشتونوں کو ڈھائی کروڑ میں بیچنے کا الزام لگایا تھا۔تاہم اسفند یار ولی نے اس الزام پر شوکت یوسفزئی پر 2019 میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔















