جنوبی وزیرستان(نیوزڈیسک) تحصیل برمل میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تحصیل برمل کے علاقے رگزئی میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں، ایک خاتون اور تین مردوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے خاندان کے چار دیگر افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔4 مارچ کو ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید یہ پڑھیں:یواے ای حکومت کا 87 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان
پاکستان میں موسلا دھار بارشوں کے دنوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، ہزاروں سکول بند ہیں۔ایک الگ واقعے میں سوات کے علاقے کالام کے گاؤں ناظم آباد میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ چھت خراب ہونے کی وجہ سے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا۔















