پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے 800000 سے زائد خاندانوں کو تاحال رمضان پیکج نہیں پہنچایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا ہفتہ ہو گیا لیکن رمضان پیکج کی رقم جاری نہیں ہو سکی۔ حکومت نے یکم رمضان سے 10 ہزار روپے کا پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 9 کا چیمپئن کون؟ اسلام آباد اور ملتان کا فائنل آج ہوگا
رمضان پیکج کی منظوری بھی کابینہ سے لی گئی۔اس حوالے سے وزیر خوراک ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت رواں ہفتے نقد رقم جاری کی جائے گی تاہم اہم معاملات میں فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیے رقم
جاری کرنے کے لیے معاملات ایک نجی بینک کے ساتھ تقریباً ہو چکے ہیں۔ احساس پروگرام کا ڈیٹا تلاش کرنے میں مشکلات کے درمیان یہ عمل سست پڑ گیا۔