اہم خبریں

سوئی سدرن گیس کے بعدسوئی ناردرن گیس کا بھی ٹیرف میں مزید اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بعد سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)
مزید پڑھیں:گوادر،لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاج ،رابطہ سڑکیں بند

سے گیس کی قیمتوں میں مزید 147 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد کی درخواست کی ہے۔ اس نے گیس کی قیمت میں 2646.18 روپے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کے

اضافے کی درخواست کی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ گیس کی نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے مقرر کی جائے گی۔ .ایس این جی پی ایل نے 189.18 بلین روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت 25 مارچ کو لاہور میں کرے گا جب

کہ اپیل کی سماعت 27 مارچ کو پشاور میں بھی ہوگی۔واضح رہے کہ ایس ایس جی سی نے گیس کی قیمت میں مزید 274.40 روپے فی ایم ایم
بی ٹی یو اضافے کی درخواست بھی اوگرا کو جمع کرائی ہے۔ سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس کی قیمت میں مزید 147 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں