اہم خبریں

جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی،حامدرضا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی۔

ایک گفتگومیں صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت جوپیغام بھجواتی ہے اس پرعمل کرتےہیں،سنی اتحادکونسل بانی پی ٹی آئی کی پالیسی پرچل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جوہدایات دیتےہیں اس پرعمل کرتےہیں،پی ٹی آئی میں ضم ہونےسےمتعلق میرےسےبات نہیں ہوئی،سنی اتحادکونسل کاپی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ تنہانہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ شوریٰ کونسل ہی کرسکتی ہے،صاحبزادہ حامدرضانے کہاکہ ہمارےسامنےبی اےپی سےمتعلق مثال موجودتھی۔

مزیدپڑھیں:سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جاسکتا ہے، اسد قیصر

ان کا کہنا تھا کہ 2018میں بی اےپی نےبھی مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی تھی،2018میں بی اےپی رجسٹرڈتک نہیں تھی پھربھی مخصوص نشستیں ملیں،میں نےبلےکےنشان کیلئےٹکٹ کیساتھ کاغذات جمع کرائے۔

صاحبزادہ حامدرضانے کہاکہ پی ٹی آئی کےتمام ارکان بانی پی ٹی آئی کےمیرےپاس امانت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آراوکی جانب سےمجھےآزادحیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کیا،آراونےرات کے3بجےمیرادوبارہ انتخابی نشان تبدیل کردیا۔

متعلقہ خبریں