منڈ ی بہاؤالدین(نیوزڈیسک)منڈ ی بہاؤالدین میں غربت کی وجہ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک ڈاڈا میں گھریلو ناچاقی اور غربت کے باعث خاتون نے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی۔
ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کر دیا ، جبکہ ماں اور ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا ہے، تاہم دوسرے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 1 سال تھی۔