لاہور(نیوزڈیسک ) لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید کی سزا سنا دی۔فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے پہلی بیوی
مزید پڑھیں:برطانیہ، مسجد سے گھرآنے والےپاکستانی بچےپر چاقو سے وار
کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے تحریری اجازت لینا قانونی طور پر ضروری ہے، تاہم شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔عدالتی فیصلے کے
مطابق ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن VI کی خلاف ورزی کی اس لیے ملزم کو بغیر اجازت دوبارہ شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ اگر ملزم پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کرسکا تو اسے مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی۔