کوئٹہ(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات میں نیشنل پارٹی (این پی) کے رہنما جان بلیدی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھیں:سعودی ولی عہد کی عہدہ سنبھالنے پر شہباز شریف کومبارکباد
پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان سے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔جان بلیدی سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے سابق رکن قومی اسمبلی چنگیز خان جمالی اور سردار
عمر گورگیج کو جنرل نشستوں کے لیے نامزد کر دیا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے بلال مندوخیل کا نام سامنے آگیا۔ عشرت بروہی اور کرن بلوچ خواتین کی نشستوں کے لیے نامزد۔