اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں ٹیکس نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کار انداز پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یادداشت پر دستخط کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر
مزید پڑھیں:ٹیکس چور گروہ کاسرغنہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ٹوانہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے نظام کو خودکار بنانے اور معیشت کو ڈیجیٹل کرنے پر پوری توجہ دے رہا ہے۔انہوں
نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے
ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔امجد زبیر ٹوانہ نے مزید کہا کہ کار انداز پاکستان ٹیکس نظام کو ڈیجیٹائز کرنے میں ایف بی آر کی مدد کرے گا جس سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور معاہدے سے معیشت کو ڈیجیٹل
بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ایف بی آر کے بیان کے مطابق ڈیجیٹائزیشن معاہدہ ریونیو میں پائیدار اضافے کا باعث بنے گا۔