یو ایچ ایس، ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحان2024کے نتائج کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے جمعہ کو تیسرے پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں شریک 43 میڈیکل کالجز کے 5193 امیدواروں میں سے 4321 پاس ہوئے جبکہ 836 فیل ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.79 فیصد رہا۔

قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی انا مریم نے 913/1000 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزیدپڑھیں:شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی ورکرز سے معافی مانگ لی

دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی مہر النساء نے 901 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے 895 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تمام نتائج یوایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔