اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا آج پہلا روز ہے۔
جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس کے مطابق اب تک 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، امیدوار آج شام چار بجے تک فارم حاصل کر سکتے ہیں۔
جوائنٹ الیکشن کمشنر نذرعباس کا کہنا ہے کہ کل فارم جمع کرانے کا آخری روز ہے۔
نذرعباس کے مطابق آج، ابھی تک کسی بھی امیدوار نے فارم جمع نہیں کرایا ہے۔















