کریمنل لا ءکا آئی ایم ایف سے کیا تعلق،مزیدسیٹیں چھینی گئی تو مزاحمت کرینگے،عمرایوب،بیرسٹر گوہر،اسد قیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیرومرکزی رہنماعمرایواب ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔ اپنے مقاصد پورے کروانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ نواز لیگ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آچکا ہے یہ اس لیے ہے، کریمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌ہونڈا سٹی کی قیمت میں 140,000روپے تک کی کمی

وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے۔

یہ منتخب ہاؤس نہیں ۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔