اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی مقدمات کے خلاف درخواست نمٹا دی

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی مقدمات کے خلاف درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری

مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عمران کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق بشیر اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے عمران ریاض کے خلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف سائبر کرائم

لاہور میں ایک، تھانہ سٹی سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں ایک، تھانہ سٹی اٹک اور تھانہ صدر چکوال میں دو مقدمات درج ہیں۔عمران ریاض کے خلاف دیگر 5 مقدمات منسوخ ہیں۔ عمران ریاض کی وکیل سلمیٰ ریاض عدالت میں پیش

ہوئیں۔سلمیٰ ریاض نے عدالت سے وفاقی وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ عمران ریاض کے خلاف تمام ریکارڈ پیش کر دیا ہے۔تاہم عدالت نے پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں عمران ریاض کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں