اہم خبریں

غذائی اجناس کی برآمدات میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ

کراچی( نیوز ڈیسک )پاکستان سے غذائی اجناس کی برآمدات میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی فوڈ انڈسٹری نہ صرف ملکی ضروریات پوری کر رہی ہے بلکہ اس نے 4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھی کمایا ہے۔ برآمد شدہ مصنوعات میں
مزید پڑھیں:احتجاج، توڑ پھوڑ کیس، عمر ایوب کی ضمانت میں توسیع

چاول، گوشت، پھل اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔برآمد

کنندگان نے مزید کہا کہ غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ نئی منڈیاں
تلاش کرنا ہوں گی۔صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کا کہنا جاری رہا کہ اگر حکومت فوڈ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرے تو اس سے نہ صرف ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات میں اضافہ سے ڈالر کی کمی کو بھی دور کیا جا سکے گا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نجات کا یہی واحد راستہ ہے۔۔

متعلقہ خبریں