اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشاورت مکمل کرلی، اب حتمی فیصلے کے لیے آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم نے لیگی رہنما ملک احمد خان سے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناموں پرمشاورت کی۔ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ۔وزیراعظم شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں پر آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے اور آج شام تک تین فائنل نام گورنر پنجاب کو بھجوا دئیے جائیں گے۔دوسری جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے والی وزیراعلیٰ پررویز الہٰی بھی عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دے چکے ہیں۔















