راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اوربانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کے نتائج سامنے آنے لگے۔
گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات میں سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست میں تین ایسے نام خیبرپختونخوا سے سامنے آئے جو کہ اصل لسٹ میں موجود ہی نہ تھے جو تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کے بطور وفاقی وزیرحلف اٹھانے پر ایم کیو ایم میں پھڈا
ذرائع کے مطابق فیض الرحمن، وقاص اورکزئی اور خرم ذیشان نامی اشخاص کی سینیٹ ٹکٹ کی منظوری عمران خان سے لی گئی جبکہ یہ نام کسی لسٹ میں نہ تھے اور شیر افضل مروت نے عمران خان کو پیش کیے۔ جبکہ حامد خان نے سینیٹ کیلئے2 نام ارسال کئے تھے جن میں خالد مسعود، عمیر نیازی شامل ہیں، اسی لیے شائد عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی تھی تاکہ سینیٹ میں ایسے نام ڈال دیئے جائیں۔
جیل میں ملاقات کرنے والوں کے نام بھی اپنی مرضی سے ڈال دیئے، اصل افراد کے نام اس لسٹ میں سے نکال دیئے گئے تاکہ جیل میں عمران خان کو تنہا کر کہ اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاسکیں۔