اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو شکایت کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر سرکل اسلام آباد کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 15 مارچ 2024سونے کی قیمت میںاضافہ دیکھنے میں آیا
ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔