اہم خبریں

مری سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب

مری(نیوزڈیسک)مری سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب کروالیے گئے، سستی گاڑی لینے کشمور گئے تھے۔

ڈاکوؤں نے اغوا کرکے ورثاء سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا، تاوان کی رقم نہ ملنے پر دونوں بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، سیکیورٹی ایجنسیز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دونوں مغوی بھائیوں کو بازیاب کروایا۔

ملکہ کوہسار مری کے دو نوجوان بھائی اویس ستی اور شفقت ستی آن لائن سستی گاڑی خریدنے کشمور گئے، یہ جال بچھایا تھا کچے کے ڈاکووں نے اور دونوں بھائی اغوا کر لیے گئے۔

گاڑی خریدنے کےلیے جو 10 لاکھ روپے ساتھ لے کر گئے تھے، وہ تو ڈاکوؤں نے لے ہی لیے مگر پھر ورثاء سے 2 کروڑ تاوان بھی مانگ لیا۔

اویس ستی اور شفقت ستی کو زنجیروں میں جکڑ کر 40 دن ایک جھونپڑی میں رکھا گیا، برہنہ کر کے بدترین تشدد کیا گیا اور ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جاتی رہیں۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان میں تین سال بعد پہلا کیس،جانئے کونسا

متوسط گھرانے کے لیے 2 کروڑ روپے جمع کرنا ممکن نہ تھا۔

والدین تو بیٹوں کی زندگی بچنے سے مایوس ہونا شروع ہوگئے، پھر قدرت کو رحم آیا، سیکیورٹی ایجنسیز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دونوں مغوی بھائیوں کو بازیاب کروا لیا۔

متعلقہ خبریں