بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا میکنزم طے کرنے کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا میکنزم طے کرنے کا حکم،چاروکلاکوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت،جسٹس ارباب کی ملاقاتوں پر پابندی کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت،

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ عدالت میں پیش ،بتایا ملاقاتوں کیلئے کئی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، آرڈر یہ ہوا تھا کہ وکلا کے علاوہ 6 افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی،

جسٹس ارباب نے استفسار کیا کیا آپ ان آرڈرز کی خلاف ورزی چاہ رہے ہیں؟ کون سے ایسے لوگ ہیں جن کو کوئی نہیں جانتا؟پہلے ہی آپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ہیں،