پشاور(نیوزڈیسک)پشاور اور اس کے گرد و نواح کا موسم خراب ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے متاثر رہا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز اسلام آباد میں اتاری گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 218 کا رخ موسم کی خرابی کی وجہ سے موڑا گیا۔
مزیدپڑھیں:یورپین پارلیمنٹ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق دنیا کا پہلا قانون منظور کرلیا
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پرواز پی کے 218 اسلام آباد میں اتارنے کے بعد ابوظہبی کے مسافروں کو اسلام آباد سے بسوں کے ذریعے منزل پر روانہ کیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، موسم کی خرابی کی بنا پر پشاور سے شارجہ، جدہ، ابوظہبی اور دبئی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔