احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے۔ جج محمد بشیر نے دو سابق وزرائے اعظم کو نااہلی کی سزائیں سنائی تھیں۔جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، جج محمد بشیر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌سینیٹ کی 6 نشستوں پرضمنی الیکشن، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ

بعد ازاں جج محمد بشیر نے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف زرداری کےخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے

جبکہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویزاشرف اور یوسف گیلانی کےکیسزبھی سنے۔واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔