وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ سندھ کے عوام نے ہمیں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت دلوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اور پارٹی لیڈر شپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا تعارفی اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
ترجمان کے مطابق نئے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، مشیران، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر شریک ہوئے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال، تعلیم، صحت اور روزگار کیلئے بھرپور اقدامات کروں گا۔
مراد علی شاہ نے کہا ہر وزیر اپنے محکمے میں بہتر سے بہتر کام کر کے دکھائے۔ وزیراعلیٰ نے وزراء کو مارکیٹوں کے اچانک دورے کر کے پرائس کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر کمشنر کراچی نے سندھ کابینہ کو بریفنگ دی۔