اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچیں، مریم نوا نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ بھی لیا۔
وزیراعلی نےایمرجنسی بلاک میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی، مریم نواز نےہرمریض کےپاس جا کرتسلی دی،جلد صحتیابی کیلئےدعا بھی کی۔
مریم نواز نےخواتین کےوارڈ میں تمام خواتین کی خیریت دریافت کی، تمام خواتین سے ہاتھ ملایا، تیمارداروں کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں۔
وزیراعلی نے مریضوں اور تیمارداروں سےعلاج کی صورتحال کےبارے میں دریافت کیا، وارڈ میں زیرعلاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ مریم نواز سے بات کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئیں
مریم نوازکی اسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔
مزیدپڑھیں:چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ٹائیگر فورس کا عہدہ نہیں، فیصل کریم کنڈی
مریم نواز نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنےکی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی کی ہدایت کی، جبکہ بیڈز پرگندی بیڈ شیٹ دیکھ کرناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا
وزیراعلی نے ایمرجنسی کاؤنٹر پرنرسزکا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی حکم دیا۔