اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی تقرری کے معاملے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں پی پی ترجمان نے کہا کہ صوبے کے چیف سیکریٹری کا معاملہ ہے ٹائیگر فورس کا عہدہ نہیں، جو ایسے مانگا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس تقرری پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ وہ چیف سیکریٹری کے معاملے پر مرکز کو سمری بھیجے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سب کو یاد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں جب سندھ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی مانگا تھا تو کیا سلوک کیا گیا تھا۔
نواز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے نہیں جارہی، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے۔