اہم خبریں

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس، پولیس کی بکتربند گاڑیاں ،اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

پشاور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام کی شرکت ۔

پولیس کیلئے بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ کی خریداری کیلئے3 ارب روپےجاری کرنے کا فیصلہ ، پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکیج میں شامل کرنے کا اعلان ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کےتحت پولیس شہداء کے ورثا کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ شہداء کے بچوں کو بھرتی کرنے کیلئے ون ٹائم کوٹہ مقررکرنے کی ہدایت، ون ٹائم کوٹہپر بھرتی کے منتظر تمام شہداء کے بچے بیک وقت بھرتی کیا جاسکے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کے انجن فیل ، کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتارلیا

علی امین نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے، اہم شخصیات کو سکیورٹی دینے سے متعلق قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ خبریں